اسلام آباد (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومتوں کے وسائل سے وفاق پر چڑھائی نہیں ہونے دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر خرم دستگیر نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداروں پر تنقید ہمارے سیاسی اختلافات سے بڑھ کر سنجیدہ مسئلہ ہے۔ عمران خان گوجرانوالہ آئیں، گزریں اور کرائے کے جلسے بھی کرلیں، عمران خان کو سیاسی طور پر گوجرانوالہ میں بیٹھنے کی بھی جگہ نہیں ملے گی۔
خرم دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ افواج پاکستان ہم سب کو کچل دے اور انہیں دوبارہ حکومت میں بٹھا دے، یہ مطالبہ غیرآئینی، غیر اخلاقی اور جمہوریت تباہ کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کا ایک راستہ آئین میں پرامن احتجاج ہے، احتجاج کا دوسرا راستہ فیض آباد دھرنا کیس ہے جس میں قاضی فائز عیسیٰ نے احتجاج کی حدود متعین کیں۔