صدر عارف علوی

صدرِ مملکت کی گوادر میں پاک فوج کے قافلے پر حملے کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے گوادر میں پاک فوج کے قافلے اور میانوالی میں ٹریننگ ایئر بیس پر حملے کی مذمت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گوادر میں پاک فوج کے قافلے پر حملے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے شہداء کو جان کا نذرانہ پیش کرنے پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی، شہداء کے درجاتِ بلندی کی دعا کی ہے۔

واضح رہے کہ صدر نے کہا ہے کہ دہشت گرد ملک اور قوم کے دشمن ہیں، مکمل خاتمے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔ صدرِ مملکت نے میانوالی میں ٹریننگ ایئر بیس پر حملے کی بھی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

صدر ابراہیم رئیسی کے جانے سے امت مسلمہ کا نقصان ہوا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے