بلاول

شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے، وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو قومیں اپنے شہداء کو بھول جاتی ہیں ان کا تاریخ میں نام لینے والا کوئی نہیں ہوتا، شہداء کے خون کا ہم سب پر قرض ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یومِ تکریمِ شہداء کے موقع پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہر محب وطن پاکستانی اپنی مٹی کی محبت میں شہید ہونے والوں سے محبت کو اپنا فرض سمجھتا ہے۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو نے کہا کہ آئیں مل کر عہد کریں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی خاطر نفرتوں کی تمام دیواروں کو گرا دیں گے اور وطن کے تمام شہداء کی قربانیوں کو نا صرف یاد رکھا جائے گا بلکہ ان کی حرمت پر کبھی کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے