لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں پاکستان پیپلزپارٹی نے میں بھی شرکت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پی پی ذرائع کے مطابق ن لیگ کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں پیپلز پارٹی کا وفد بھی شریک ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی جانب سے شریک ہونے والے اس وفد میں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر و سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف اور شیری رحمان شامل ہوں گی۔ خیال رہے کہ اپوزیشن لیڈر رہناؤں کو ن لیگ کے صدر شہباز شریف کی جانب سے عشایئے کی دعوت دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ دوسری جانب پی پی رہنما نئیر کا کہنا ہے کہ یہ اپوزیشن لیڈرکی دعوت ہے پی ڈی ایم کی نہیں، پی ڈی ایم کی بنیاد ہی پیپلزپارٹی کی اے پی سی میں رکھی گئی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا صدر ہویا سیکرٹری جنرل، کسی کو اختیارنہیں کہ وہ پیپلزپارٹی کونکالے، شوکازنوٹس کی بجائے بیٹھ کربات کرنے سے معاملہ حل ہوسکتا تھا۔