سراج الحق

سراج الحق سے ایرانی سفیر کی ملاقات

لاہور (پاک صحافت) امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ایران کے سفیر محمد علی حسینی نے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سراج الحق اور ایرانی سفیر محمد علی حسینی کی ملاقات میں پاکستان اور ایران کے تعلقات، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی سفیر نے امیر جماعت کو دورہ ایران کی دعوت بھی دی اور کہا کہ ان کا دورہ دونوں ممالک کو مزید قریب کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ سراج الحق نے ایرانی سفیر کی دورہ ایران کی دعوت کو قبول کر لیا۔

ذرائع کے مطابق سراج الحق نے پاک ایران تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران پاکستان اور افغانستان مل کر ایک مضبوط بلاک بنا سکتے ہیں۔ اقتصادی لحاظ سے بھی ان کے اچھے اور برادرانہ تعلقات بہت اہم ہیں۔ معیشت کی بہتری، پائیدار امن اور عوام کے بہتر مستقبل کیلئے پاکستان، ایران اور افغانستان کا ایک دوسرے کا دست و بازو بننا وقت کا اہم تقاضہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران، افغانستان اور پاکستان خطے کے اہم ممالک اور ستون ہیں، خطے کی ترقی امن اور خوشحالی ان کے بہتر تعلقات پر منحصر ہے۔ سراج الحق نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کو مزید مضبوط کرنے اور باہمی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔

ایرانی سفیر محمد علی حسینی نے دوران ملاقات جماعت اسلامی کی پاکستان اور عالم اسلام کے لیے گرانقدر خدمات کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں معاشی ترقی کے لیے استحکام کی ضرورت ہے۔ سیاسی انتشار کی وجہ سے پاکستان معاشی عدم استحکام کا شکار ہوسکتا ہے۔ انھوں نے ایران کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

یہ بھی پڑھیں

آصفہ بھٹو کل ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں

اسلام آباد (پاک صحافت) ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی اہلیہ ڈاکٹر جمیلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے