آپریشن

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان (پاک صحافت) سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا،  آپریشن کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 ملک دشمن دہشتگرد واصل جہنم ہو گئے۔ پاک فوج کے  ترجمان کے مطابق دہشتگردوں کے فائرنگ سے ایک سیکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں نائیک نزاکت خان شہید ہو گئے۔ شہید نائیک نزاکت خان کا تعلق اٹک سے تھا۔ خیال رہے کہ پاک فوج کے فائرنگ سے دو  دہشتگرد بھی ہلاک ہوگئے۔

واضح رہے کہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں ہلاک دہشتگرد شمالی وزیرستان میں ٹی ٹی پی کے سرگرم رکن تھے اور سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کا غزہ میں مستقل جنگ بندی کوششیں تیز کرنے پر اتفاق

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم نے غزہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے