قومی اسمبلی

قومی اسمبلی نے عدالتی اصلاحات بل 2023 منظور کرلیا

اسلام آباد (پاک صحافت) قومی اسمبلی میں عدالتی اصلاحات (سپریم کورٹ کارروائی، قواعد و ضوابط) بل 2023 مرحلہ وار منظور کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ترمیمی بل (سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر) میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے سامنے ہر معاملے اور اپیل کو کمیٹی کا تشکیل کردہ بینچ سنے اور نمٹائے گا جبکہ کمیٹی میں چیف جسٹس اور دو سینئر ترین ججز ہوں گے اور کمیٹی کا فیصلہ اکثریت رائے سے ہوگا۔ آئین کے آرٹیکل 184/3 کے تحت معاملہ پہلے کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا، بنیادی حقوق سے متعلق عوامی اہمیت کے معاملے پر 3 یا اس سے زائد ججز کا بینچ بنایا جائے گا۔

ترمیمی بل میں مزید کہا گیا ہے کہ آئین اور قانون سے متعلق کیسز میں بینچ کم از کم 5 ججز پر مشتمل ہوگا جب کہ بینچ کے فیصلے کے 30 دن کے اندر اپیل دائر کی جاسکے، دائر اپیل 14 روز میں سماعت کے لیے مقرر ہوگی، زیر التوا کیسز میں بھی اپیل کا حق ہوگا، فریق اپیل کے لیے اپنی پسند کا وکیل رکھ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ہنگامی یا عبوری ریلیف کے لیے درخواست دینےکے 14 روز کے اندر کیس سماعت کے لیے مقرر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے