شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی کی عمران خان پر حملے کی شدید مذمت

لندن (پاک صحافت) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست ملک کیلئے ہوتی ہے اقتدار کیلئے نہیں۔ ہم عمران خان سے بات چیت کیلئے ہر وقت تیار ہیں، سیاست دانوں کیلئے بات چیت کی جگہ اسمبلی ہوتی ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے لوگ حملہ نہیں کرتے، جو حملہ کرتا ہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ ہمارے وزیر داخلہ احسن اقبال پر بھی اسی نوعیت کا حملہ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

بشریٰ بی بی کس حیثیت سے لوگوں میں چیک تقسیم کر رہی ہیں؟ عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے