سی ٹی ڈی

سی ٹی ڈی کی کراچی میں کارروائیاں، 5 مبینہ دہشتگرد گرفتار

کراچی (پاک صحافت) سی ٹی ڈی نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 5 مبینہ دہشتگرد گرفتار کرلئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور حساس ادارے نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 5 مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلیے ہیں۔ مشترکہ کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم کے 5 مبینہ دہشت گرد مواچھ گوٹھ اور صدر ایمپریس مارکیٹ سے گرفتار کیے گئے ہیں۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ مبینہ دہشت گرد کراچی سے حب کو بجلی سپلائی کرنے والی ہائی ٹینشن لائن اڑانا چاہتے تھے، مبینہ دہشت گردوں نے لسانی بنیاد پر ٹھٹہ میں تاجر پر قاتلانہ حملے کا بھی اعتراف کرلیا ہے۔ مبینہ دہشت گردوں نے غیرملکیوں اور حساس ادارے کے افسران کی ریکی کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے