سینیٹ میں ضمیر فروشوں کو شکست دیں گے

سینیٹ میں ضمیر فروشوں کو شکست دیں گے: شبلی فراز

لاہور (پاک صحافت) وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پیسے اور دھونس کی سیاست کا خاتمہ ہونے والا ہے، کئی جگہوں پر خاتمہ ہوگیا ہے سینیٹ میں بھی ضمیرفروشوں کو شکست سے دوچار کریں گے، مسلم لیگ (ن) مگر مچھ کے آنسو بہا رہی تھی لیکن ہمیں لاہور میں ماڈل ٹاؤن کا واقعہ نہیں بھولنا چاہیے۔

ڈسکہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ماڈل ٹاؤن سانحہ میں خواتین اور بچوں پر گولیاں برسائیں اور اس کے مرکزی کردار رانا ثنااللہ موجود تھے اور ان کی سربراہی میں انسانی جانوں کا خون کیا گیا۔

مزید پڑھیں: اوپن سینیٹ انتخابات کی حمایت نہیں کریں گے: رضا ربانی

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے بیانیے کو شکست ہو رہی ہے اس لیے یہ سب اتنا شور مچا رہے ہیں۔وفاق وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ وزیر آباد کے ضمنی الیکشن میں عوام نے عمران خان کی پالیسیوں پر اعتماد کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ لوگ پی ٹی آئی کی جیت کو اپنی سیاسی اجارہ داری کا خاتمہ سمجھتے ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ ‘وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں پیسے اور دھونس کی سیاست کا خاتمہ ہونے والا ہے، کئی جگہوں پر خاتمہ ہوگیا ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ 2018 میں 40 ہزار کی برتری سے جیتنے والے ضمنی الیکشن میں بری طرح ہار رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں بھی ضمیر فروشوں کو شکست دیں گے جو ہمیشہ پیسے کی سیاست کرکے اپنی جگہ بناتے ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ ملک اور عوام کی ترقی کے لیے ہمیں وزیر اعظم عمران خان کے وژن پر لبیک کہنا ہوگا اور ہم چاہیں گے ہمارے بچے بہتر مستقبل دیکھ سکیں۔اس موقع پر وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ‘جیو نیوز’ کے دفتر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اختلاف کسی کا بھی ہوسکتا ہے لیکن یہ مطلب نہیں کہ ہر بندہ کچھ بندے جمع کرکے حملہ کردے۔

 

 

یہ بھی پڑھیں

طلال چوہدری

26 ویں ترمیم کی ہے، 126 ویں ترمیم بھی کرنی پڑی تو کرینگے، طلال چوہدری

فیصل آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے