نواز شریف

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر لطیف آفریدی کے قتل پر نوازشریف کا اظہار افسوس

لندن (پاک صحافت) نوازشریف نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر لطیف آفریدی کے قتل پر اظہار افسوس کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر لطیف آفریدی کے قتل پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صدر ایس سی بی اے لطیف آفریدی صاحب کے قتل پر بہت دکھ ہوا ہے۔

نوازشریف کا مزید کہنا ہے کہ لطیف آفریدی ایک بہادر اور ایماندار آدمی تھے جنہوں نے اپنی زندگی آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور شہری حقوق کے تحفظ کے لیے وقف کردی۔ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ خیال رہے کہ لطیف آفریدی پر پیر کے روز پشاور ہائیکورٹ کے احاطے میں فائرنگ کی گئی تھی جبکہ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ناصر حسین شاہ

ناصر شاہ نے گیس لوڈشیڈنگ اور لو پریشر کا نوٹس لے لیا

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے گیس لوڈشیڈنگ اور لو پریشر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے