ناصر حسین شاہ

سندھ حکومت میں کوئی اختلاف نہیں، مراد علی شاہ ہی وزیراعلی رہیں گے۔ ناصر شاہ

کراچی (پاک صحافت) ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت میں کوئی اختلاف نہیں ہے، مراد علی شاہ ہی وزیراعلی رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ کے باعث پیپلز پارٹی نے الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن کو کچھ نہیں ملا وہ اختلافات کی باتیں کر رہے ہیں۔ وزارتوں کو فیصلہ قیادت کرتی ہے۔ قیادت نے نئے لوگ کو موقع دیا ہے، دیگر لوگوں کو بھی موقع ملے گا۔

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے میں انتقال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کے جاں بحق ہونے پر سندھ حکومت اور وزیراعلی غمزدہ ہیں۔

حالیہ لوڈ شیڈنگ پر بات کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ شدید گرمی ہے لوڈ شیڈنگ کو کنٹرول کرنا ہوگا۔ وفاقی وزیر اویس لغاری سے اس مسئلے پر بات کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو مسترد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے 26 جولائی کے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے