شازیہ مری

سلیکٹڈ وزیراعظم نے میڈیا کو کنٹرول کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے وزیراعظم اعظم عمران خان کو سلیکٹڈ وزیر اعظم قرار دیتے ہوئے انہیں  شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ شازیہ مری کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے میڈیا کو کنٹرول کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے میڈیا کی آزادی سےمتعلق ایک اور جھوٹ بولا ہے۔ انہوں نے کہاکہ لوگوں کو بیوقوف بنانے والے عمران نیازی آج عوام کو رلا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ موجودہ حکومت کی جانب سے میڈیا سے متعلق پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا قانون لایا جا رہا ہے، جسے صحافی تنظیموں سمیت اپوزیشن کی تمام جماعتوں نے کالا قانون قرار دیتے ہوئے یکسر مسترد کردیا۔  صحافی تنظیموں اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے  میڈیا اتھارٹی کو آزادی صحافت پر  حکمومتی حملہ قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے زائد المیعاد شناختی کارڈز پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے