پشاور (پاک صحافت) اختیار ولی خان کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کی نااہلی و نالائقی کی وجہ سے ساری بدنامیاں عمران خان اور اس کی حکومت کا خود پیچھا کر رہی ہیں۔ اب ان کا گھناونا چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا اختیار ولی خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انسٹیٹیوٹ فار ٹرانسپورٹیشن ڈویلپمنٹ بی آر ٹی کی ٹھیکیدار نکلی، مذکورہ فرم نے فزیبلٹی اور ڈیزائن بنانے کے بھی سولہ کروڑ وصول کیے تھے۔ پشاور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے اور نیب کو بی آر ٹی کی کرپشن کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔
اختیار ولی خان کا مزید کہنا ہے کہ تبدیلی سرکار کی مینڈیٹ کی طرح ان کا ایوارڈ بھی جعلی نکلا، ساری بدنامیاں عمران اور اس کی حکومت کا خود پیچھا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن جعلی ایوارڈ کی تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے، پشاور ہائیکورٹ کرپشن کی تحقیقات اور جعلی گولڈ ایوارڈ پر سو موٹو ایکشن لے۔