نور مسکانزئی جسٹس

سابق چیف جسٹس دہشتگردوں کی فائرنگ سے جاں بحق

خاران (پاک صحافت) سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خاران میں فائرنگ کے نتیجے میں سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نور مسکانزئی شہید ہوگئے ہیں۔ فائرنگ کا واقعہ خاران کے علاقے گزگی میں پیش آیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ محمد نور مسکانزئی پر مسجد میں نماز کے دوران فائرنگ کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ میں وہ شدید زخمی ہوئے اور انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ روانہ کیا جارہا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ خیال رہے کہ نورمسکانزئی دسمبر 2014 سے اگست 2018 تک چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ رہے، وہ فیڈرل شریعت کورٹ کے بھی چیف جسٹس رہے۔

یہ بھی پڑھیں

مصطفی نواز کھوکھر

پی ٹی آئی کا آج کا 1971ء سے موازنہ نوجوانوں کو گمراہ کرنے کے مترادف ہے، مصطفیٰ نواز کھوکھر

(پاک صحافت) سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے