آصف زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز، ڈاکٹرز کی جانب سے مکمل آرام کا مشورہ

لاہور (پاک صحافت) سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی، جس پر ان کے ذاتی معالج  بھی لاہور  پہنچ گئے۔  پی پی ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کی جانب سے آصف علی زرداری کو تمام مصروفیات چھوڑ کر مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ سابق صدر اور شریک چئیر مین پی پی آصف زرداری نے حکومت ہٹاؤ مہم کے باعث ملتان روانگی بھی موخر کردی تھی۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے سیاسی میدان میں ایک اور انٹری کی تیاری کرلی ہے ، پی پی ذرائع کے مطابق آصف زرداری جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے ملنے کےلئے منصورہ بھی جائیں گے۔  یاد رہے کہ جماعت اسلامی کی قومی اسمبلی میں ایک سیٹ ہے،جماعت اسلامی نے سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کی حمایت کی تھی۔

واضح رہے کہ سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری، سراج الحق سے تحریک عدم اعتماد پر حمایت حاصل کریں گے۔ دوسری جانب سابق صدر مسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف اور پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الٰہی سے دوبارہ ملاقاتوں کا بھی پلان کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے