پولیس

زمان پارک کے اطراف میں 1200 خصوصی پولیس اہلکار اور واٹر کینن تیار

لاہور (پاک صحافت) عمران خان کی لاہور میں رہائش گاہ کے اطراف پولیس جمع ہونا شروع ہو گئی، 1200 اہلکاروں کو تیاری کا حکم دیا گیا ہے جن میں اینٹی رائٹ فورس بھی شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس عمران خان کی گرفتاری میں اسلام آباد پولیس سے تعاون کر رہی ہے، اینٹی رائٹ فورس کے جوانوں نے پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ میں واٹر کینن بھی تیار کرلیا ہے جبکہ دیگر تھانوں سے پولیس کی بھاری نفری بھی طلب کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس سے پہلے اسلام آباد پولیس کی ٹیم ایس پی سٹی طاہر حسین کی سربراہی میں زمان پارک پہنچی اور وارنٹ گرفتاری کا نوٹس وصول کروا کے چلی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے