شہباز شریف

ریاست کو بچانے کےلیے سیاسی کمائی قربان کرنے کےلیے تیار ہوں،  وزیر اعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریاست کو بچانے کےلیے سیاسی کمائی قربان کرنے کےلیے تیار ہوں۔ان کا ہے کہ نوجوانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔ ماضی میں 40 ارب کے قرضے دیے اور ریکوری 90 فیصد تھی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب خادمِ اعلیٰ پنجاب تھا اس وقت نوجوانوں کو بلاسود قرضے دیے، نوجوانوں میں لیپ ٹاپ بھی تقسیم کیے۔نواز شریف دور میں نوجوانوں کو 15 ارب روپے کے لیپ ٹاپ دیے گئے، لیپ ٹاپ دیے تو کہا گیا یہ سیاسی رشوت ہے، کورونا کے زمانے میں لیپ ٹاپ کے ذریعے نوجوانوں نے رزق حلال کمایا۔

واضح رہے کہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہم بڑے کٹھن مرحلے سے گزر رہے ہیں، آئی ایم ایف کو پیغام دیا ہے کہ ہم اپنا پروگرام پورا کرنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو واضح پیغام دیا ہے کہ ہم بلا تاخیر 9واں جائزہ مکمل کرنا چاہتے ہیں۔پاکستان کو بچانا ہے تو ہمیں سیاست کو قربان کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ  ہم مل کر پاکستان کو مشکلات سے نکالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رمضان پیکج سات ارب سے بڑھا کر 12 ارب روپے کر دیا، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ رمضان پیکج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے