روسی وزیرخارجہ

روسی وزیرخارجہ کا پاکستانی شہریوں کیلئے بڑا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) روسی وزیرخارجہ نے پاکستانی شہریوں کے لئے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس مزید ڈیڑھ لاکھ ویکسین پاکستان کو فراہم کرے گا۔ جبکہ اس سے قبل پچاس ہزار کورونا ویکسین روس پاکستان کو دے چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک پاکستان کو پچاس لاکھ ویکسین فرام کرچکے ہیں جبکہ مزید ڈیڑھ لاکھ اسپوٹنک فائیو ویکسین فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین کی طلب کے مطابق ہم اس کی پیداوار میں اضافہ کررہے ہیں۔

روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف کا مزید کہنا تھا کہ روس پہلے ہی مختلف ممالک کے ساتھ پیداواری معاہدوں پر دستخط کرچکا ہے۔ہم پاکستان کی ضروریات کو بھی پورا کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم دوسرے ممالک کے ساتھ اپنی معاہدے کی ذمہ داریوں کے بھی پابند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے