سلیم مانڈوی والا

روسی سفیر کے بیان نے عمران خان کے جھوٹے دعوں کا پول کھول دیا، سلیم مانڈوی والا

اسلام آباد (پاک صحافت)  پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر و نو منتخب چیف ویپ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ روسی سفیر کے بیان نے عمران خان کے جھوٹے دعوں کا پول کھول دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے جھوٹ بولنے پر عوام سے معافی مانگیں۔

تفصیلات کے مطابق سلیم مانڈوی والا نے روسی سفیر کے بیان کے متعلق اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ روسی سفیر کا بیان انتہائی اہم ہے جس نے کئی سوال اٹھا دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روسی سفیر کے بیان سے عمران خان کا عوام سے بولا گیا جھوٹ پکڑا گیا ہے، تحریک انصاف کئی ماہ سے روس سے سستا تیل لینے سے متعلق جھوٹ بولتی رہی۔

واضح رہے کہ سلیم مانڈوی والا نے جاری بیان میں مزید کہا کہ روسی سفیر نے واضح کردیا کہ عمران خان کے ساتھ گندم اور سستے تیل سے متعلق کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔  خیال رہے کہ پیپلزپارٹی نے عوام سے جھوٹ بولنے پر عمران خان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

طالبان

پاکستانی فوج: بلوچستان کے پنجگور میں 10 دہشت گرد ہلاک

پاک صحافت پاکستانی فوج نے اعلان کیا ہے کہ بلوچستان کے علاقے پنجگور میں سیکیورٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے