منظور وسان

رواں ماہ کا آخری ہفتہ بڑا خطرناک نظر آ رہا ہے، منظور وسان

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ رواں ماہ کا آخری ہفتہ بڑا خطرناک نظر آ رہا ہے جس میں بہت کچھ ہونے والا ہے، عمران خان کا بظاہر کھیل ختم ہوتا جا رہا ہے۔ ہو سکتاہے ہو سکتا ہے کہ آئین میں ترمیم کر کے الیکشن مزید ایک سال کے لیے آگے بڑھائے جائیں اور ہو سکتا ہے کہ ملک میں کولیشن حکومت بنے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے عمران خان اور عام انتخابات سے متعلق پیشگوئی کردی۔ ان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا ارادہ تھا کہ حکومت اپنی مدت پوری کر کے 8 اکتوبر کو الیکشن کرائے، اب ملک کے حالات ایسے ہیں کہ رواں سال الیکشن ہوتے نظر نہیں آ رہے۔

واضح رہے کہ منظور وسان نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کو تحمل اور تدبر کے ساتھ سوچ سمجھ کر فیصلے لینے چاہییں، عمران خان کے پاس وقت تھا مگر انہوں نے وہ بھی ضائع کردیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اب پہلے جیسی پارٹی نہیں رہے گی اور الیکشن میں بھی چند لوگ ہی کھڑے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

گھبرانا نہیں ہے، آپ معافی مانگ لیں، شگفتہ جمانی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی رکنِ قومی اسمبلی شگفتہ جمانی کا بانیٔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے