شہباز شریف

رواں مالی سال میں تاریخ کا تجارتی خسارہ ہونے جارہا ہے، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے ملک کی موجودہ مہنگائی کی صورتحال پر نظر ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ملنے والا 10 روپے کا سیاسی ریلیف آئندہ مہنگائی کی صورت میں ادا نہ کرنا پڑجائے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سیلز ٹیکس، ودہولڈنگ، کسٹم ڈیوٹی کی مد میں اضافہ سے ٹیکس وصولی بڑھی ہے اور ٹیکس وصولی کا کریڈٹ ریکارڈ درآمدات کو جاتا ہے کیونکہ برآمدات کے مقابلے میں درآمدات دوگنا ہوچکی ہیں۔

واضح رہے کہ انہوں نے مزید کہا کہ رواں مالی سال میں تاریخ کا تجارتی خسارہ ہونے جارہا ہے جس کی ادائیگی کے لئے یہ رقم کہاں سے آئے گی؟ شہباز شریف کاکہنا ہے کہ حکومت کالی دولت والوں کے لیے جنت بن چکی ہے کیونکہ ایل پی جی مہنگی ہونے کے بعد نام نہاد ریلیف ہوا میں تحلیل ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

صدر ابراہیم رئیسی کے جانے سے امت مسلمہ کا نقصان ہوا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے