رحیم یارخان (پاک صحافت) رحیم یارخان میں بخار سے ایک ہی خاندان کے 12 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رحیم یارخان کے علاقہ رکن پور میں بخار سے ایک ہی خاندان کے 12 افراد کی اموات کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ متاثرہ علاقے کے مزید 9 افراد کو شیخ زاید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ایم ایس ڈاکٹر آغا توحید کے مطابق مشتبہ مریضوں میں 6 خواتین شامل ہیں۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور شیخ زاید اسپتال کی رپورٹ کے مطابق گردن توڑ بخار 12 افراد کی موت کی وجہ بنا تھا۔ دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کی ٹیم بھی علاقے میں پہنچ گئی ہے اور متاثرہ علاقے میں مزید افراد کے نمونے حاصل کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ پانی اور کھانے پینے کی اشیا کے نمونے بھی ٹیسٹ کیلئے بھجوائے گئے ہیں۔