اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ خدشہ ہے رانا شمیم بیرون ملک فرار نہ ہوجائیں، عدالت رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے حکم دے۔ سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق عدالت عالیہ کی جانب سے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے بیان حلفی کی خبر پر توہینِ عدالت کیس میں ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست پر سماعت مقرر کی گئی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ پیر 6 دسمبر کو درخواست کی سماعت کریں گے۔