راجہ پرویز اشرف

راجہ پرویز اشرف قومی اسمبلی کے اسپیکر منتخب

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف بلامقابلہ قومی اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہو گئے۔ ذائع کے مطابق ان کے مقابلے میں کسی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے تھے۔ یاد رہے کہ راجہ پرویز اشرف کے تجویز اور تائید کنندہ خورشید شاہ اور نوید قمر تھے۔

تفصیلات  کے مطابق  دوسری جانب قومی اسمبلی کا اجلاس کل دن 12بجے طلب کرلیا گیا ہے جس میں ڈپٹی اسپیکرکے خلاف عدم اعتماد پرووٹنگ ہوگی۔ یاد رہے کہ اجلاس میں قاسم سوری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش ہوگی، اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں دن 12 بجے ہوگا، پہلے ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس 22 اپریل تک ملتوی کیا تھا لیکن اب کل ہی اجلاس ہوگا۔

واض رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے تمام اراکین کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کردی، ڈپٹی اسپیکر کو ہٹانے کے لیے بھی سادہ اکثریت درکار ہوگی، حکمران جماعت کے پاس 174 اراکین ہیں۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے کل کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ایجنڈے پر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

وزیر خارجہ اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر ایران روانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سرکاری دورے پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے