لاہور (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہم دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں، اب عمران خان کو گھر جانا پڑے گا اس کے علاوہ ان کے پاس کوئی دوسرا راستہ موجود نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو آئینہ دکھانے والوں پر تشدد کیا جاتا ہے، کالے قانون سے ایف آئی اے کو سیاسی مخالفین کیلئے استعمال کیا جائے گا، یہ حکومت نہیں آرڈیننس کی فیکٹری بن گئی ہے۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے پارلیمنٹ کو تالا لگانے کی کوشش کی، ہم برطانوی عدالت میں بھی سرخرو ہوئے ہیں۔ پیکا آرڈیننس کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کردی، پیکا آرڈیننس میں جرم کی تعریف بیان نہیں کی گئی، تنقید کرنے پر 5 سال جیل میں گزارنے پڑیں گے۔