راجہ فاروق حیدر

دھاندلی کے خلاف آزادکشمیر کے عوام کے ساتھ مل کر احتجاج کریں گے۔ راجہ فاروق حیدر

مظفرآباد (پاک صحافت) راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ آزادکشمیر الیکشن میں پی ٹی آئی کی دھاندلی کے خلاف عوام کے ساتھ مل کر بھرپور احتجاج کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم آزادکشمیر اور مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے صدر راجہ فاروق حیدر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے آزادکشمیر میں بھرپور طریقے سے دھاندلی کی ہے جبکہ مسلم لیگ ن نے بطور احتجاج حلف اٹھایا ہے۔

راجہ فاروق حیدر کا مزید کہنا تھا کہ دھاندلی کے خلاف وائٹ پیپر شائع کر رہے ہیں۔ عوام تک تمام حقائق پہنچائیں گے، تیرہویں ترمیم کا دفاع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو عوامی مفادات کے خلاف اقدامات پر پوری قوت سے جواب دیں گے۔ انتخابات کے نتائج تسلیم نہیں کرتے، بھرپور احتجاج کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

چوہدری شجاعت

گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات

لاہور (پاک صحافت) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے چوہدری شجاعت حسین سے ان کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے