شرجیل میمن

خبر دے رہا ہوں کہ اس مرتبہ پیپلز پارٹی وفاق میں حکومت بنانے جارہی ہے، شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) وزیر اطلاعات سندھ سید شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ خبر دے رہا ہوں کہ اس مرتبہ پیپلز پارٹی وفاق میں حکومت بنانے جارہی ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم نے روز اول سے نعرہ لگایا کراچی سب کا ہے، ہم مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی کی تلخ کلامی ان کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق شرجیل میمن نے کہا کہ  پیپلز پارٹی کی حکومت چاہتی ہے کہ کراچی پریس کلب کے اراکین کے پلاٹس پر جلد از جلد آباد کاری شروع ہوجائے، کراچی پریس کلب کے 700 نئے ممبران کے پلاٹس کےلیے سمری متعلقہ محکموں میں موجود ہے اس پر وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شرجیل میمن نے کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری نے ہمیشہ صحافیوں کے حقوق کےلیے بات کی ہے۔ ہم نے صحافیوں کے تحفظ کے لیے قوانین بنائے جو آج تک کسی اور حکومت نے نہیں بنائے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم نے روز اول سے نعرہ لگایا کراچی سب کا ہے، ہم مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی کی تلخ کلامی ان کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی مریم نواز کا پنجاب کی لینڈ ریکارڈ کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کا حکم

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے