عظمی بخاری

حکومت کی انتقامی کارروائیوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں، عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی انتقامی کارروائیوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ میرے علم میں آیا ہے کہ ن لیگی ارکان اسمبلی کی لسٹ بنائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ن لیگی ارکان کی لسٹیں کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں شکست کے بعد تیار کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ممبران اسمبلی کی فائلیں محکمہ اینٹی کرپشن، ایف آئی اے اور نیب حکام کو بھیجنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ اس لسٹوں میں ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی سعد رفیق، مہر اشتیاق، ملک ریاض، افضل کھوکھر، رانا مبشر اور وحید عالم کے نام شامل ہیں۔ خیال رہے کہ فہرستوں میں غزالی سلیم بٹ، عمران نذیر، چوہدری شہباز، میاں مرغوب، سلمان رفیق، ماجدظہور، مجتبٰی شجاع الرحمن، میاں نصیر، سیف الملوک کھوکھر، بلال یاسین، سمیع اللّٰہ خان اور رانا مشہود کا نام بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے