مفتاح اسماعیل

حکومت کیجانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کا اعلان

اسلام آباد  (پاک صحافت) حکومت نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر سرکاری ملازمین اور ریٹائرڈ افراد کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جس پر جلد عملدرآمد ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان کو چین سے 2 ارب 40 کروڑ ڈالر مل رہے ہیں۔ ہم سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھائیں گے۔ پاکستان کی معیشت کی سمت کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔ ملک ڈیفالٹ کے خطرے سے باہر آ گیا ہے۔ تعمیراتی شعبے میں 3 اعشاریہ ایک فیصد شرح نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ درآمدات میں پچھلے سال کی نسبت 48 فیصد اضافہ ہوا، برآمدات 28 فیصد بڑھیں، ہمیں 60 فیصد قرضوں پر انحصار کرنا پڑتا ہے، 5 اعشاریہ 6 بلین ڈالرز زرمبادلہ کم ہوا، معیشت کی سمت کو سدھارنے کی ضروت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں برینٹ آئل کی قیمت میں اضافہ کی وجہ سے تیل مہنگا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

9 مئی کے مرکزی ملزمان اور شرپسندوں کو سیاست کے لبادے میں چھپنے نہیں دیں گے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے مرکزی ملزمان اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے