مریم اورنگزیب

حکومت پاکستانی فلم میکرز کی بھرپور مدد کررہی ہے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت پاکستانی فلم میکرز کی بھرپور مدد کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور دنیا بھر میں “دی لیجنڈ آف مولا جٹ” کی کامیابی خوش آئند ہے، حکومت پاکستانی فلم میکرز کی بھرپور مدد کررہی ہے۔ ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کیلئے پاکستان فلم انڈسٹری کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ حکومت پاکستانی فلم میکرز کی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے ہر ممکن معاونت کررہی ہے، پاکستان فلم انڈسٹری میں موجود ہر فرد فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

یہ بھی پڑھیں

صدر ابراہیم رئیسی کے جانے سے امت مسلمہ کا نقصان ہوا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے