امجد شعیب

حکومت نے سیاسی طور پر پاک فوج کادفاع نہیں کیا، جنرل (ر) امجد شعیب

اسلام آباد (پاک صحافت) سینئیر تجزیہ کار جنرل (ر) امجد شعیب نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے سیاسی طور پر پاک فوج کا کوئی دفاع نہیں کیا، حالانکہ ان کو کرنا چاہئیے تھا۔ جنرل (ر) امجد شعیب کا کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ پی ٹی آئی بھی مطمئن ہے کہ اگر فوج کو دبا کر رکھا ہوا ہے اور ان کے کندھے سے کوئی کام کر رہا ہے تو اچھی بات ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سینئیر تجزیہ کار جنرل (ر) امجد شعیب نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر نوٹ کیا جائے تو پی ٹی آئی کی گورنمنٹ نے آرمی کا دفاع نہیں کیا حالانکہ ان کو کرنا چاہئیے تھا۔ جبکہ اس کے برعکس میشہ آرمی نے ہی پی ٹی آئی کی حکومت کا ساتھ دیا اور امن و امان کی مشکل سے مشکل صورتحال میں بھی حکومت کا ساتھ دیا۔

واضح رہے کہ اپوزیشن سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے جنرل (ر) امجد شعیب نے کہا کہ اپوزیشن کو میرٹ کے فیصلے سوٹ نہیں کرتے ، ماضی میں بھی انہوں نے کافی فیصلے اپنی مرضی سے کروائے، یہ لوگ اسی کے عادی ہے فائز عیسٰی صاحب کے کیس میں بھی یہی ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

ججز کا خط، وزیرِاعظم شہباز شریف کی چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی جانب سے لکھے گئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے