وزیراعظم شہباز شریف

حکومت بلوچستان کی محرومیاں دور کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت کو بلوچستان کی محرومیوں کا بخوبی احساس ہے اور ان محرومیوں کی دوری کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر انسدادِ منشیات نوبزادہ شاہ زین بگٹی کی ملاقات ہوئی جس میں موجودہ ملکی سیاسی پر تفصیلی گفتگو و مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم نے مقامی آبادی کو صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات کو یقینی بنانے اور مستقبل میں ایسے واقعات سے بچاؤ کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

ملاقات میں نوبزادہ شاہزین بگٹی نے وزیراعظم کو پیر کوہ ڈیرہ بگٹی میں ہیضہ کی وباء پر قابو پانے کے کامیاب آپریشن کی تفصیلات سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ وزیراعظم کی اس اقدام میں خصوصی دلچسپی اور بلوچستان کے متاثرہ خاندانوں کی فی الفور مدد پر خراج تحسین پیش کیا۔

 

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے