اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے اس وقت کراچی کی پوری انڈسٹری بند ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزرا انرجی سیکٹر کو اربوں ڈالر کا نقصان دے کر تباہ کرچکے ہیں۔ نوازشریف کے لگائے گئے منصوبوں سے ملک کی ساٹھ فیصد بجلی مہیا کی جارہی ہے۔
شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا ہے کہ چالیس فیصد بجلی ایل این جی سے پیدا ہو رہی ہے، ایل این جی نہیں خریدیں گے تو بجلی بند ہو جائے گی۔ آج پاکستان کا کشمیر پر کیا موقف ہے پارلیمان میں بتایا جائے، کشمیر کے معاملے پر گو مگوں کی کیفیت نہیں ہونی چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت جس راستے سے آئی تھی اسی سے واپس جائے گی۔