حمزہ شہباز

حمزہ شہباز کی کامیابی کیخلاف درخواست مسترد

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حمزہ شہباز کی کامیابی کے خلاف عالیہ حمزہ کی درخواست مسترد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقے این اے 118 لاہور سے حمزہ شہباز کی کامیابی کے خلاف عالیہ حمزہ کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

تحریری حکمنامے میں عالیہ حمزہ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے کہا کہ درخواست گزار الیکشن ٹریبونل سے رجوع کر سکتی ہیں، درخواست گزار کے الزامات پر باقاعدہ تحقیقات، شواہد ریکارڈ کرنے کی ضرورت ہے۔

عالیہ حمزہ نے حمزہ شہباز کو جتوانے کیلئے ریٹرننگ افسر پر دھاندلی کا الزام عائد کیا تھا۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو مسترد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے 26 جولائی کے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے