حمزہ شہباز

حمزہ شہباز کا خورشید شاہ کیساتھ ٹیلیفونک رابطہ

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز نے پی پی رہنما خورشید شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ اس دوران دونوں رہنماوں نے ملکی سیاسی صورت حال پر گفتگو کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو ٹیلی فون کرکے ان کی رہائی پر مبارکباد دی ہے۔ حمزہ شہباز نے خورشید شاہ کو لاہور آنے کی دعوت بھی دی۔ وہ رواں ہفتے لاہور آئیں گے جہاں حمزہ شہباز خورشید شاہ کو ظہرانہ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنما مرکز اور پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔ حمزہ شہباز نے خورشید شاہ سے کہا آپ کی جمہوریت کے لئے قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ موجودہ حکومت نے ملک کی طرف کوئی توجہ نہ دی اور صرف انتقام کی سیاست کی۔ عمران خان ملک اور عوام کیلئے کینسر بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

علی امین گنڈاپور سلامتی و خارجی معاملات پر اپنا گنڈاسا استعمال نہیں کر سکتے، عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سینیٹر عرفان صدیقی کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے