حمزہ شہباز

حمزہ شہباز نے پاکستان پیپلز پارٹی کی متعدد وکٹیں گرادیں

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے جنوبی پنجاب میں  پاکستان پیپلز پارٹی (پی  پی پی) کی وکٹیں گرا دیں۔  ذرائع کے مطابق  پاکستان پیپلز پارٹی کے متعدد رہنما اور سابق ایم پی ایز نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد ملتان میں تین مرتبہ ایم پی اے منتخب ہونے والے اسحاق بچہ پاکستان مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این) میں  شمولیت اختیار کر لی ہے۔ خیال رہے کہ مظفر گڑھ سے بھی پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر نے ن لیگ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ مظفر گڑھ میں سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر اختر علی گوپانگ نے بھی نون لیگ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب راجن پور سے تعلق رکھنے والے سابق ڈپٹی اسپیکر شیر علی گورچانی اور خانیوال میں سابق ایم پی اے افتخار نذیر نے بھی حمزہ شہباز سے ملاقات کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نوازشریف

مریم نے مجھ سے پی آئی اے خریدنے کیلئے مشورہ کیا ہے۔ نواز شریف

لاہور (پاک صحافت) نواز شریف کا کہنا ہے کہ مریم نے مجھ سے پی آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے