بلال کیانی

جیل بھرو تحریک، رہا کرو تحریک میں بدل گئی ہے۔ بلال کیانی

اسلام آباد (پاک صحافت) ن لیگی رہنما بلال کیانی کا کہنا ہے کہ جیل بھرو تحریک، رہا کرو تحریک میں بدل گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما بلال کیانی نے عمران خان کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ گلی گلی اعلان ہو رہا ہے، لیکن جیل بھرنے والے اپنے لیڈر کی طرح غائب ہیں۔ پولیس والے لاہور اور پشاور میں آوازیں لگاتے رہے لیکن ابھی تک جیل بھرنے کوئی نہیں آیا ہے۔

بلال کیانی کا مزید کہنا ہے کہ جیل جانے والوں کی بیماریوں کا علاج ان کے پاس ہے، فکر نہ کریں، اب جیل بھرو تحریک کا اعلان چڑیا گھروں اور گھنٹہ گھروں میں لگائیں۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے 22 فروری بدھ سے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

آپ فوج کے گھر میں گھس گئے تو کیا فوج ایکشن لینے کا حق نہیں رکھتی؟ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ آپ فوج کے گھر میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے