مریم نواز

جہاں بھی منصفانہ الیکشن ہوں گے جیت ن لیگ کی ہوگی۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز نے این اے 75 ڈسکہ میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کے بعد بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب اور جہاں بھی منصفانہ الیکشن ہوں گے وہاں جیت ن لیگ کی ہی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈسکہ کی عوام نے آج ایک بار پھر ووٹ کو عزت دو کی جنگ جیتی ہے۔ شاباش ڈسکہ، شاباش ڈسکہ کے غیور اور بہادر عوام، شاباش نوشین۔ یہ بات واضح ہوگئی کہ انیس فروری کو جعلی وزیراعظم کی نگرانی میں ووٹ کی عزت پر ڈاکا ڈالا گیا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کی سیاست ختم کرنے والے یاد رکھیں نواز شریف ایک نظریے کا نام ہے۔ نوازشریف کا نظریہ عوام کے دلوں میں گھر کر چکا ہے۔ اس جعلی حکومت کے دن گنے جاچکے۔ وہ دن دور نہیں جب اس ملک میں عوام کی حکمرانی ہوگی، جعلسازوں کی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ارجنٹینا کے سفیر کی مریم نواز سے ملاقات

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارجنٹینا کے سفیر سیبسٹین سیوس نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے