مریم اورنگزیب

جھوٹ کا صرف ایک چہرہ ہے جس کا نام عمران خان ہے، مریم اورنگزیب کا فواد چوہدری کو جواب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے تبصرے پر انہیں کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ  جھوٹ کا صرف ایک چہرہ ہے جس کا نام عمران خان ہے، مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کے جھوٹے ہونے  کی گواہی 22 کروڑ عوام دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان  مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک جھوٹے چہرے نے کہاتھا کہ خودکشی کرلوں گا ، آئی ایم ایف نہیں جائوں گا ، جھوٹ بولنے والے عوام کو چہرہ دکھانے کے قابل نہیں رہے ملک پر مہنگائی کی قیامت نازل کرنے والوں کے چہرے قوم پہچان چکی ہے۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے اپنے جواب میں یہ بھی کہا کہ منی بجٹ مسلط کرنے والے غریب دشمن کرپٹ مافیاز کے چہرے قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں ، عام انتخابات پی ٹی آئی کا آخری انتخاب ثابت ہوگا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ آٹا، چینی، گھی، بجلی گیس، دوائی، کھاد، روزگار اور ڈالر چور چہروں سے قوم کو ہمیشہ کے لئے نجات ملنے والی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے