عامر میر

جڑانوالہ واقعہ کے ذمہ داران کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔ عامر میر

لاہور (پاک صحافت) نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کا کہنا ہے کہ جڑانوالہ واقعہ کے ذمہ داران کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ جڑانوالہ واقعہ کے ذمہ داران کو ہر قیمت پر نشان عبرت بنایا جائے گا، متاثرہ 94 خاندانوں کو اگلے 48 گھنٹوں میں 20 لاکھ روپے فی کس معاوضہ ادا کر دیا جائے گا۔

عامر میر کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلی محسن نقوی کی ہدایت پر متاثرہ دو چرچوں کی بحالی اگلے چند دنوں میں مکمل ہوجائے گی، دیگر متاثرہ چرچوں کی مرمت کا کام بھی جلد مکمل کیا جائے گا جبکہ نگران وزیراعلی 48 گھنٹوں میں دوبارہ جڑانوالہ کا دورہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ جڑانوالہ کی تحقیقات تیزی سے جاری ہیں، سازش کے پیچھے موجود اصل کرداروں کو جلد بے نقاب کیا جائے گا اور زیادتی کرنے والوں کا کڑا محاسبہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے