جنگلات پر قبضہ کرنے، درخت کاٹنے کی اجازت نہیں، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جنگلات کی اراضی پر قبضہ کرنے یا درختوں کو کاٹنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی. اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مری میں رات کے اندھیرے میں کائل کی قیمتی لکڑی قبضے میں لے لی گئی اور 4 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگلات کا رقبہ قابضین سے واگزار کرانے کے لیے ہر ضلع میں ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، رکھ بیٹ دیوان ضلع ڈیرہ غازی خان میں 70 ایکڑ رقبہ قابضین سے واگزار کروا لیا گیا ہے۔ مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ خانانی فارسٹ ضلع مظفرگڑھ میں 15 ایکڑ رقبہ قابضین سے واگزار کروا لیا گیا ہے، رکھ شکارپور کے جنگلات کی 3 ہزار ایکڑ سے زائد زمین واگزار کروائی گئی۔

واضح رہے کہ صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بتایا کہ محکمۂ جنگلات نارتھ فارسٹ ڈویژن نے چیڑ کی قیمتی لکڑی کشمیر سے پنجاب اسمگل کرتے پکڑی، ملتان فارسٹ ڈویژن نے چوری شدہ لکڑی اور 4 افراد گرفتار کیے اور ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناء اللہ

پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی چینل نہیں کھلا، رانا ثناء

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور اور حکومتی مذاکراتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے