جنوبی ایشیاء میں امن مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے بغیر ناممکن ہے

جنوبی ایشیاء میں امن مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے بغیر ناممکن ہے:اسدقیصر

اسلام آباد(پاک صحافت) اسپیکر قومی اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور مسئلہ کشمیر کے کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق پائیدار حل تک بین الاقوامی سطح پر کشمیری عوام کی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔جنوبی ایشیاء کا امن مسئلہ کشمیر کے حل پر منحصر ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسپیکر اسد قیصر سے رکن قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں جماعت اسلامی کے رہنما آصف لقمان قاضی بھی موجود تھے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا مسئلہ کشمیرکے حل کے بغیر خطے میں امن نہیں آ سکتا۔

مزید پڑھیں: بھارت خود دہشتگردوں کی پرورش کر رہا ہے: رحمان ملک

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے 5اگست 2019 کے اقدام نے بھارت کے نام نہاد جمہوریت پسند دعوے کو بے نقاب کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 7 دہائیوں سے کشمیر برصغیر کے نقشے پر تقسم ہند کے نا مکمل ایجنڈا کے طور پر موجود ہے جس کو حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں امن کا قیام نا گزیر ہے۔

اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم اور بربریت کا جو بازر گرم کر رکھا ہے دنیا بھر میں اس سفاکی کی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ عالمی حقوق کی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے آبادتی نظام کو تبدیل کر کے کشمیری عوام کو ان کی اصل حق سے محروم کرنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل مقبوضہ کشمیر کے عوام کو آبادیاتی حق سے محروم کرنے کا فوری نوٹس لینا چاہئے۔اسپیکر نے مزید کہا کہ موجود حکومت نے پارلیمانی اور سفارتی سطح پر کشمیر کے مقدمے کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں دوست ممالک کے ساتھ وائم پارلیمانی فرینڈشپ گروپس، پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر اور قائمہ کمیٹیاں برائے خارجہ امور اور انسانی حقوق کو مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کرنے کے لیے ہدایات جاری کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیری عوام کو آزادی کی نعمت حاصل کرنے میں کامیاب ہونگے۔ ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی نے اسپیکر قومی اسمبلی کے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پارلیمانی سطح پر اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے