خواجہ آصف

جنرل قمر باجوہ نے 2019 میں پنجاب حکومت سنبھالنے کی پیشکش کی تھی۔ خواجہ آصف کا انکشاف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے 2019میں پنجاب حکومت سنبھالنے کی پیشکش کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے بہت جلد ہی اسٹیبلشمنٹ کو مایوس کر دیا تھا۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ جس پر انہوں نے اپریل 2019 میں ہمیں کہا کہ پہلے جون میں پنجاب لے لیں، اور کچھ ماہ بعد دسمبر میں وفاقی حکومت سنبھال لیں۔

انہوں نے کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل باجوہ نے پنجاب حکومت سے مایوسی پر ہم سے خود رابطہ کیا تھا، یہ وہ ہی دن تھا جب ہم نے انہیں ایکسٹینشن کا ووٹ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیصل کریم کنڈی

عدالتیں 9 مئی میں ملوث افراد کو سزا دیں۔ فیصل کریم کنڈی

لاہور (پاک صحافت) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عدالتیں 9 مئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے