آرمی چیف جنرل عاصم منیر

جنرل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف 3 سال کے لیے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) جنرل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف 3 سال کے لیے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ جنرل سید عاصم منیر 29 نومبر کو بطور 17 ویں آرمی چیف کمانڈ سنبھالیں گے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی 3 سال کے لیے تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔ جنرل سید عاصم منیر 29 نومبر کو بطور 17 ویں آرمی چیف کمانڈ سنبھالیں گے۔

واضح رہے کہ موجودہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی 27 نومبر اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی 29 نومبر کو ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا 27 نومبر کو بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کمانڈ سنبھالیں گے

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

جب اقتدار میں تھے تو آرمی چیف باپ اور ڈی جی آئی ایس آئی چاچا تھا۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف کو اپنے طنز کا نشانہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے