عبدالرشید ترابی

جماعت اسلامی نے عبدالرشید ترابی کی بنیادی رکنیت ختم کردی

مظفرآباد (پاک صحافت) جماعت اسلامی نے پارٹی کے سینئر رہنما عبدالرشید ترابی کی بنیادی رکنیت ختم کرکے انہیں پارٹی سے بے دخل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر الیکشن میں پی ٹی آئی امیدوار کے حق میں دستبردار ہونے پر جماعت اسلامی نے عبدالرشید ترابی کی بنیادی رکنیت ختم کردی ہے۔ جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ عبدالرشید ترابی کا فیصلہ ذاتی ہے اور اب ان کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

امیر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کا مزید کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کی کسی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ یا اتحاد نہیں ہوا ہے۔ جماعت اسلامی نے مرکزی مجلس شوری کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا تھاکہ اپنے جھنڈے، انتخابی نشان اور منشور کے ساتھ تنہا میدان میں اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے 31 حلقوں میں امیدواران بھرپور انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شرجیل میمن

عمران خان کی لڑائی سیاسی جماعتوں سے نہیں بلکہ پاکستان سے ہے۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان کی لڑائی سیاسی جماعتوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے