جلیل عباس کو نگراں زیر خارجہ، سرفراز بگٹی کو وزارت داخلہ دیے جانے کا امکان

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وفاقی کابینہ کے لیے مشاورت مکمل کر لی گئی۔ ذرائع کے مطابق  جلیل عباس جیلانی کو وزارت خارجہ اور سرفراز بگٹی کو وزارت داخلہ کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق دفاعی تجزیہ کار ڈاکٹر سید محمد علی کو وزیر اطلاعات بنائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ محمد علی درانی کو نگراں کابینہ میں شامل کرنے پر غور نہیں ہو رہا۔

واضح رہے کہ نگراں وزیر خزانہ کے لیے حفیظ شیخ اور اسحاق ڈار کے نام پر نہیں کچھ اور ناموں پر غور ہو رہا ہے۔ خیال رہے کہ آج نگراں وفاقی کابینہ کو حتمی شکل دی جائے گی اور کل کابینہ حلف اٹھائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

راولپنڈی میں غیر قانونی اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمد

راولپنڈی (پاک صحافت) راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی سے غیرقانونی اسلحہ برآمد کر کے دو افراد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے