اسحاق ڈار

جلد ڈالر کی قیمت اصل ویلیو پر آجائے گی۔ وزیر خزانہ

لندن (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ جلد ڈالر کی قیمت اصل ویلیو پر آجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات اچھے رہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی اعلیٰ مینجمنٹ سے چار دن میں 58 میٹنگز ہوئیں۔ جن میں ملکی معیشت کو بہتر کرنے کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت چند پیسے بڑھی ہے، اس کی اصل قیمت کم ہے۔ جلد ڈالر کی قیمت اصل ویلیو پر آجائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے بہت سی باتیں ہوتی ہیں ہر بات پبلک کرنے کی نہیں ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں

صدر ابراہیم رئیسی کے جانے سے امت مسلمہ کا نقصان ہوا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے