ماہی گیر

جذبۂ خیرسگالی کے تحت 80 بھارتی ماہی گیر رہا

کراچی (پاک صحافت) پاکستان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار بھارتی ماہی گیروں کو پاکستان نے انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت رہاکردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 80 بھارتی ماہی گیروں کو ملیر جیل سے کینٹ اسٹیشن روانہ کیا گیا جہاں سے انہیں علامہ اقبال ایکسپریس کے ذریعے لاہور واہگہ بارڈر پہنچایا جائے گا۔

سعد ایدھی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارتی ماہی گیروں کے تمام سفری اخراجات ایدھی فاؤنڈیشن اٹھا رہی ہے۔ ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے بھارتی ماہی گیروں کو رقم، کپڑے اور ضروری سامان بھی دیا گیا ہے۔

بھارتی ماہی گیروں کا کہنا تھا کہ سالوں بعد گھر واپس جانے کی کافی خوشی محسوس ہورہی ہے۔ گھر والے اور بچے یاد آتے ہیں۔

بھارتی ماہی گیروں نے واضح کیا کہ پاکستان میں دوران قید ان کے ساتھ کافی اچھا سلوک کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

صدر ابراہیم رئیسی کے جانے سے امت مسلمہ کا نقصان ہوا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے