خورشید شاہ

جب تک قانون سازی نہیں ہوتی الیکشن نہیں کرائیں گے، خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل اور پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا کہ قانون سازی کے بعد اکتوبر یا نومبر میں انتخابات کرائیں گے لیکن جب تک قانون سازی نہیں ہوتی  الیکشن نہیں کرائیں گے ۔ خورشید شاہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ   اگر عمران خان نے اداروں پر حملہ کیا تو قانون حرکت میں آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ نے کہا کہ ہ ہم نے شوق سے حکومت نہیں لی ،  ہم نے عوام کے مطالبے پر عمران خان کو آئینی طریقے سے ہٹایا ، قانون سازی کے بعد اکتوبر یا نومبر میں انتخابات کرائیں گے۔

واضح  رہے کہ   9اور 10 اپٌریل کی درمیانی شب قومی اسمبلی کے اجلاس میں پہلی بار کسی وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی، قومی اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد  پر عمران خان کے خلاف ووٹ دے کر انہیں عہدے سے ہٹایا تھا۔ تحریک عدم اعتماد کے حق میں 174 ووٹ پڑے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی سفیر

کرغز حکومت نے طلبہ کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے، سوشل میڈیا پر یقین نہ کریں۔ پاکستانی سفیر

بشکیک (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ کرغز حکومت کی جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے